Thursday 30 January 2014

#Pakistan #Travel #Celebrities #Islamic #Urdu Please Raise Your Voice with Us کھنڈرات کے اوپر اور اردگرد لکڑی اور سٹیل کی مدد سے ایک بڑا سٹیج تیار کیا جا رہا ہے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ موئنجودڑو کے کھنڈرات میں یکم فروری کو سندھ فیسٹیول کی تقریب کے انعقاد سے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیے جانے والی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی باقیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں اپنے آبائی صوبے سندھ کی ثقافت کے تحفظ کے لیے 15 روزہ مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز یکم فروری سے ہو رہا ہے۔ اسی بارے میںموئنجودڑو میں سندھ فیسٹیول کی تیاریاں اس مہم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں موئنجودڑو میں زور شور سے جاری ہیں اور اس کے لیے 2600 قبل مسیح میں تعمیر ہونے والے شہر کے کھنڈرات کے اوپر اور اردگرد لکڑی اور سٹیل کی مدد سے ایک بڑا سٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔ شعبۂ آثارِ قدیمہ کے سربراہ پروفیسر فرزند مسیح نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں ’اینٹیکوئٹی ایکٹ‘ کے تحت غیرقانونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ آثارِ قدیمہ میں ایک کیل تک نہیں ٹھونک سکتے۔‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس تقریب میں جس لیزر اور لائٹ شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسے سے ان کھنڈرات کو تیزی سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ http://www.facebook.com/MyLove4Pakistan http://twitter.com/pakistanmylove



via Pakistan My Love https://www.facebook.com/photo.php?fbid=789023247778965&set=a.612574368757188.1073741828.609291975752094&type=1

No comments:

Post a Comment