Tuesday, 2 July 2013

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پرمعاملات طے پاگئے۔۔ نئے بیل آؤٹ پیکج کے تحت پاکستان کو پانچ سے ساڑھے پانچ ارب ڈالرقرض ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان قرض کے نئے پروگرام کے حوالے سے وزارت خزانہ اسلام آباد میں مذاکرات کا حتمی دورہوا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پاکستان جبکہ جیفری فرینک نے آئی ایم ایف وفد کی قیادت کی۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پرمعاملات طے پاگئے ہیں اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے۔ نئے بیل آؤٹ پیکج کے تحت پاکستان کو پانچ سے ساڑھے پانچ ارب ڈالرقرض ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں سبسڈی ختم کرنےکےلیے تین سال کی ڈیڈلائن دے دی۔ حکومت نے سبسڈی تین سال میں ختم کرنے کی یقین دھانی کرادی ہے جبکہ حکومت کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے گی۔ Join us on facebook at: http://www.facebook.com/MyLove4Pakistan http://twitter.com/pakistanmylove #Pakistan



via Pakistan My Love http://www.facebook.com/photo.php?fbid=661785447169413&set=a.612574368757188.1073741828.609291975752094&type=1

No comments:

Post a Comment