via Pakistan My Love http://www.facebook.com/photo.php?fbid=663294403685184&set=a.612574368757188.1073741828.609291975752094&type=1
Saturday, 6 July 2013
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ بجلی پر سبسڈی ختم اور بجلی کی نرخوں میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض کی شرائط پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ پانچ ارب تیس کروڑ ڈالرز کی رقم سے خزانہ تو کچھ عرصہ تک بھر جائے گالیکن اس کے اثرات ابھی سے عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ ۔آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے اور قیمت میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ابھی قرض کے معاہدے کی سیاہی خشک بھی نہیں ہوئی کہ حکومت نے اس پر فوری عمل کا فیصلہ بھی کرلیا، پانی اور بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مالی بحران کو حل کرنے کے لیے بجلی کے نرخ رواں ماہ بڑھا دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ فوری طور پر جولائی میں صنعتی اور تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ ذیاہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے نرخوں میں اضافہ دو سے تین ماہ میں کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ غریب صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور ان پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔ وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ اگر بجلی کے نرخوں میں فوری اضافہ نہ کیا گیا تو گردشی قرضوں کا حجم ایک مرتبہ پھر سو سے ایک سو پچاس ارب تک پہنچ جائےگا۔ Join Us On http://www.facebook.com/MyLove4Pakistan http://twitter.com/pakistanmylove #Pakistan
Labels:
funny,
MQM,
Pakistan,
photo,
photo digest,
photography,
PMLN,
politics,
PTI,
urdu
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment