Tuesday, 25 February 2014

#Pakistan #Travel #Celebrities #Islamic #Urdu حسد عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی شخص کو کسی نعمت میں دیکھ کر اس سے وہ نعمت چھن جانے کی تمنا و آرزو کرنا۔ خواہ حاسد کو وہ نعمت حاصل ہو یا نہ ہو۔ حسد انتہائی خطرناک اور مہلک و تباہ کن صفت ہے جو آدمی کی نیکیوں اور بھلائیوں کو ختم کر دیتی ہے اور اسے دنیا و آخرت کے خسارے اور ہلاکت میں ڈال دیتی ہے۔ دنیا میں اسی طرح حاسد کا چین و سکون ختم ہو جاتا ہے۔ وہ دوسروں پر اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کا احسان دیکھ کر دل ہی دل میں پیچ و تاب کھاتا رہتا ہے اور اندر ہی اندر گھلتا رہتا ہے۔ حسد دیمک کی طرح اسے چاٹ ڈالتا ہے اور اسکی زندگی دوبھر ہو جاتی ہے اور آخرت کا خسارہ یہ ہے کہ حسد اس کی نیکیوں کو ختم کر دیتا ہے۔ جیسا کہ حدیث شریف میں وارد ہوا ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایاک والحسد، فان الحسد یاکل الحسنات کما تاکل النار الحطب (ابو داؤد) خبردار، حسد سے بچتے رہو کیونکہ حسد نیکیوں‌کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح لکڑی کو آگ http://www.facebook.com/MyLove4Pakistan http://twitter.com/pakistanmylove



via Pakistan My Love https://graph.facebook.com/MyLove4Pakistan/photos/a.612574368757188.1073741828.609291975752094/805393016141988/?type=1

No comments:

Post a Comment